حکومت کا عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ

Calender Icon منگل 12 مئی 2026

حکومت نے عیدالاضحیٰ(Eid-ul-Adha) سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مئی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی 2026 کو تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں گی تاکہ شہری عید کی تیاریوں کیلئے بروقت مالی سہولت حاصل کر سکیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو ہونے کا امکان ہے، اسی لیے ادائیگیوں کا شیڈول پہلے جاری کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان میں 17 مئی کوذوالحج کاچاند نظر آنے کے امکانات روشن

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیاں وفاقی حکومت کے “ریسیپٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025” کے تحت کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں Controller General of Accounts کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادائیگیوں کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے۔