چنئی سے ابوظہبی جانیوالے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،بھارتی میڈیا

Calender Icon منگل 12 مئی 2026

بھارت کے شہر چنئی سے متحدہ عرب امارات (UAE)کے دارالحکومت ابوظہبی جانے والے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے پر میں آگ لگنے کے باعث پرواز کی روانگی روک دی گئی، طیارے میں تقریبا 280 مسافر سوار تھے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

ٹیک آف کی تیاری کے دوران پائلٹس نے آگ کا نوٹس لیا جس کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا اور یہ پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارتی فوج اپنے دفاع میں ناکام، منی پورمیں آسام رائفلز کے کیمپ پرقبضہ