پاکستان کرکٹ ٹیم کو میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ (Test match)میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پانچ روزہ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 وکٹ پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 268 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستانی بلے باز اس چیلنجنگ ہدف کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ عبداللہ فضل اور سلمان آغا نے کچھ مزاحمت ضرور کی، مگر بنگلہ دیشی گیند بازوں نے انہیں زیادہ دیر نہیں ٹکنے دیا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی فوج اپنے دفاع میں ناکام، منی پورمیں آسام رائفلز کے کیمپ پرقبضہ
میحدی حسن میراز اور تسکین احمد نے دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بلے بازوں کو پریشان کیا۔ یہ شکست پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے، کیوں کہ بنگلہ دیش کی سرزمین پر اس طرح کی شکست پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔













منگل 12 مئی 2026 
