آبنائے ہرمز سے امریکی اڈوں کو ہتھیار سپلائی کی اجازت نہیں دینگے، ترجمان ایرانی فوج

Calender Icon بدھ 13 مئی 2026

تہران ،ایرانی فوج کے ترجمان (iranian army spokesman)نے کہا ہے کہ ایران اب آبنائے ہرمز کے ذریعے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے لیےامریکی ہتھیاروں کی ترسیل کی اجازت نہیں دے گا۔

ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ جس ملک کے جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہیں انہیں ایران کی مسلح افواج کی نگرانی میں گزرنا ہوگا تاکہ محفوظ آمدورفت یقینی بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں:نئی تاریخ رقم، انٹرنیشنل سیلنگ جج کیلئے 2 پاکستانی خواتین کا پہلا مرحلہ مکمل

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز اب ایرانی افواج کے ’اسٹریٹجک کنٹرول‘ میں ہے جہاں مغربی حصے کی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ جبکہ مشرقی حصے کی نگرانی ایرانی بحریہ کر رہی ہے۔