حکومت نے آئندہ بجٹ میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم(digital monitoring system اور اے آئی پر مبنی ٹیکس اصلاحات نافذ کرنے پر غور شروع کر دیاہے۔
ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے تجویز کردہ ٹیکس نافذ کرنے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
،ایف بی آر کی ٹیم نے شرکا کو آئندہ بجٹ کے لیے مختلف تجاویز پر بریفننگ دی۔
انڈر رپورٹنگ،نان رپورٹنگ،انڈرانوائسنگ روکنے کیلئے تجاویز ، ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی مختلف سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔
شرکا نے ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت،نفاذ بہتر بنانے سے متعلق متعدد تجاویز ، ٹیکس چوری روکنے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ مکینزم اور اےآئی پر مبنی سسٹم کی تجویزکا جائزہ لیا۔
کسٹمزحکام کی جانب سے ضبط شدہ سامان کی نیلامی میں شفافیت کیلئے ای آکشن سسٹم متعارف کرانے پر بھی غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر ای آکشن سسٹم سے ضبط شدہ سامان کی نیلامی کا عمل مزید شفاف بن جائے گا، حکومت معاشی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس اصلاحات لائےگی، ٹیکس اصلاحات کا مقصد کاروباری ماحول مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں:’’ کوکین کوئین‘‘ انمول پنکی کے منظم منشیات نیٹ ورک بارے تہلکہ خیز انکشافات
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ایسے ٹیکس نظام کی مکمل حمایت کرتی ہے جس میں انسانی مداخلت کم سے کم ہو،ڈیجیٹل طور پر خودکار نظام اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔













بدھ 13 مئی 2026 
