آزاد جموں و کشمیر(Azad Jammu and Kashmir) میں عوامی مطالبات پر جزوی عملدرآمد، ریلیف اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے پس منظر میں 9 جون کی مجوزہ ہڑتال کی کال نے سیاسی و عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
حکومتی ذرائع اور مبصرین کے مطابق حالیہ عرصے میں کئی شعبوں میں بہتری، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عوامی سہولیات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد احتجاج کی نئی کال کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔
کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ جب بنیادی مطالبات پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہو اور ریلیف اقدامات سامنے آ رہے ہوں تو ایسے وقت میں ہڑتال کی سیاست عوامی مسائل کے حل کے بجائے سیاسی دباؤ بڑھانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے
تجزیہ کاروں کے مطابق آزاد کشمیر کو اس وقت تصادم کی بجائے مکالمے، استحکام اور ترقی کے تسلسل کی ضرورت ہے تاکہ جاری منصوبے متاثر نہ ہوں اور عوام کو ان کے ثمرات جلد مل سکیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام اب نعروں کے بجائے عملی نتائج دیکھنا چاہتے ہیں، اور ایسے میں کسی بھی احتجاجی تحریک کو اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنی چاہیے
تاکہ سیاسی کشیدگی کے بجائے مثبت پیش رفت کو فروغ ملے۔













منگل 19 مئی 2026 