وزیراعظم کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

Calender Icon منگل 19 مئی 2026

شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج(shahbaz shrif)، کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی اور زیرِ تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قومی دفاع اور امن کے قیام کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے “معرکۂ حق” کا حوالہ دیتے ہوئے سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کو سراہا اور بھارت کی مبینہ جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور مدبرانہ مؤقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت پر تیار ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری “آپریشن غضبُ للحق” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی

شہباز شریف نے جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں ایک “نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر” کے طور پر امن، استحکام اور ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔