شمالی وزیرستان، سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن ، 22 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

Calender Icon منگل 19 مئی 2026

شمالی وزیر ستان کے علاقے شیواہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن(security forces operation) کے دوران متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی:

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 مئی سے جاری سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن میں 22 خوارج ہلاک کر دیئے گئے،شدید فائرنگ کے تبادلےمیں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثراندازمیں نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں 22 دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا،خوارج مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کرتے رہے،علاقے کا محاصرہ مکمل،کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔