کویت(Kuwait) کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے اہم ملاقات کی، جس میں میری ٹائم سیکٹر، انرجی سٹی اور بندرگاہی انفراسٹرکچر منصوبوں میں دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر اور پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان ایل پی جی، ایل این جی اور خام تیل ذخیرہ منصوبوں میں کویت کی شراکت داری کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انرجی اسٹوریج قائم کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیرِ اعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی
ملاقات کے دوران کویتی سفیر نے پاکستان کے بحری اور توانائی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر بحری امور نے کویتی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔












جمعرات 21 مئی 2026 