جی میل میں بہترین فیچر کا اضافہ، ٹائپنگ نہیںبول کر بھی جی میل کا استعمال ممکن

Calender Icon جمعرات 21 مئی 2026

گوگل کے مقبول ای میل سروس(E mail service) جی میل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں کمپنی کی جانب سے جی میل کے لیے اے آئی ان باکس فیچر کا اعلان ۔ یعنی اب آپ ٹائپنگ کی بجائے بول کر بھی جی میل کو استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ جیمنائی پر مبنی اس فیچر کو جی میل لائیو کا نام دیا گیا ہے اور اس سے آپ ان باکس میں موجود سیکڑوں ای میلز میں سے ضروری تفصیلات کو بہت تیزی سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کو کسی پرواز کی تفصیلات کو دیکھنا ہے، ڈاکٹر سے اپائنمنٹ کا وقت یا کوئی بھی تفصیل دیکھنا چاہتے ہیں، تو ایسا چند منٹوں میں ممکن ہو جائے گا۔

ابھی اس کے لیے آپ کو سرچ باکس میں جاکر کی ورڈز کو ٹائپ کرنا ہوتا ہے یا ای میل ایڈریس یا ڈومین کو لکھنا ہوتا ہے تاکہ مطلوبہ تفصیلات کو سرچ کرسکیں۔

مزید پڑھیں:وسائل کی تقسیم، این ایف سی ایوارڈ ترمیم نہیں متبادل تجاویز پیش

کمپنی کے مطابق جی میل لائیو کی جانب سے آپ کے آڈیو سوالات کا جواب دیا جائے گا اور فالو اپ سوالات بھی پوچھے جاسکیں گے تاہم جی میل لائیو کے باوجود روایتی جی میل سرچ کو ختم نہیں کیا جائے گا۔