بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرا دی گئی: جیل ذرائع

Calender Icon جمعہ 22 مئی 2026

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی (bushra bibi)کی فیملی سے ملاقات کرا دی گئی۔اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابھی مہر النسا مانیکا شامل تھیں، ملاقات میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کے علاج اور صحت سے متعلق بات کی گئی۔

مزید پڑھیں:ایرانی نیوکلیئر پروگرام اب ہماری پہلی بڑی تشویش ہے: انور قرقاش

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات ختم ہونے پر بشریٰ بی بی کی فیملی جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔