راولپنڈی میں الیکٹرک بس سٹاپس پر شرپسندوں کا حملہ 49 انتظار گاہوں میں توڑ پھوڑ

Calender Icon اتوار 24 مئی 2026

راولپنڈی(Rawalpindi) میں شہریوں کو جدید اور سستی سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے شروع کئے گئے الیکٹرک بس منصوبے کو نامعلوم شرپسند عناصرکی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔

شہربھرمیں قائم 49 انتظارگاہوں میں توڑ پھوڑ بھاری مالیت کے سرکاری اثاثوں کو نقصان پہنچایا گیا،جبکہ میونسپل کارپوریشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کے لئے مراسلہ ارسال کردیا۔

راول روڈ،ٹیپوروڈ،لیاقت باغ،مری روڈ،اصغرمال،ڈبل روڈ،صادق آباد، پیرودہائی اورگنجمنڈی سمیت مختلف علاقوں میں قائم الیکٹرک بس اسٹاپس پرنصب موٹوز اورسائن ایجزکو رات کی تاریکی میں توڑ دیا گیا،ان انتظارگاہوں پرحکومت پنجاب کا لوگو اور وزیراعلی پنجاب کی تصاویر بھی آویزاں تھیں۔

میونسپل آفیسرانفراسٹرکچررفاقت گوندل کے مطابق شہرمیں 80 الیکٹرک بس اسٹیشنز تعمیر کئے جانے تھے جن میں سے 70 نصب کئے جا چکے ہیں، انکا کہناتھا کہ ہر اسٹیشن کی لاگت تقریبا 9 لاکھ روپے ہے جبکہ مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

مزیدپڑھیں:ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

میونسپل کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ پولیس اور انتظامیہ مختلف پہلوئوں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔