عید پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی بڑی آمد متوقع، دفعہ 144 نافذ

Calender Icon اتوار 24 مئی 2026

ملکہ کوہسار مری(Murree) میں عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کی متوقع بڑی تعداد کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید کے موقع پر مری میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھا جا سکے، سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کیلئے مختلف مقامات پر فیسلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوقع رش کو مدنظر رکھتے ہوئے 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں، جو شہرمیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں معاونت کریں گے۔

مزیدپڑھیں:راولپنڈی میں الیکٹرک بس سٹاپس پر شرپسندوں کا حملہ 49 انتظار گاہوں میں توڑ پھوڑ

مزید برآں مال روڈ پر فیملیز کے لئے خصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئے بیچلر ٹورسٹس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاکہ سیاح خاندانوں کو بہتر اور پرسکون ماحول میسر آسکے۔