وزیراعظم شہبازشریف نے چمن پھاٹک (chaman phatak blast)کوئٹہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی عوام کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں شہبازشریف کا مزید کہنا تھا دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ، کئی افراد زخمی ہوئے ۔
معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔ وزیراعظم نے شہداء کے اہلخانہ سےدلی ہمدردی و تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
مزید پڑھیں:منجمد اثاثے پہلی شرط، کاغذی وعدے و مبہم یقین دہانیاں ناقابل قبول، ایرانی میڈیا
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔












اتوار 24 مئی 2026 