یوفون، ٹیلی نار انضمام، نئے برانڈ کے تحت متعارف کرانے کی تیاریاں

Calender Icon اتوار 24 مئی 2026

درخواست بورڈ آف ڈائریکٹرز (board of director)کی منظوری کے بعد جمع کروائی گئی،ذرائع، پی ٹی اے نے معاملے پر مشاورتی عمل تقریباً مکمل کر لیا

پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والے 20کروڑ سے زائد صارفین کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بعد ایک نئے برانڈ کے تحت آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔

میڈیامیں خبر کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ یوفون کی جانب سے ٹیلی نار کے حصول کا عمل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی اے کو باضابطہ درخواست دی گئی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ دونوں موبائل کمپنیوں کو ضم کرکے نئے برانڈ کے تحت پاکستان میں متعارف کرایا جائے۔

ذرائع کے مطابق یہ درخواست بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد جمع کروائی گئی ہے جبکہ پی ٹی اے نے اس معاملے پر مشاورتی عمل تقریباً مکمل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور تا اسکردو، 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ، نوجوان ایتھلیٹ نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں کمپنیوں کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کو یکجا کرنے کے لیے بھی پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ ٹیلی کام ماہرین کے مطابق اس مرجر کے بعد ملک میں فور جی اور مستقبل کی فائیو جی سروسز کے میدان میں بھی نئی سرمایہ کاری اور نیٹ ورک اپ گریڈیشن متوقع ہے۔