سابق کپتان شعیب ملک(shoaib malik) نے کہا ہے کہ طویل فارمیٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کی وابستگی کو مضبوط بنانے کے لیے یہ ایک بہترین ترغیب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام کے تحت کھلاڑی ہر سیزن میں کم از کم پانچ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے پابند ہوں گے۔
سابق کپتان کے مطابق اس سے کھلاڑی اپنے نیچرل اسٹائل سے کھیلنے کی صلاحیت تبدیل کرنے یا صرف فرنچائز کرکٹ کے پیچھے بھاگنے کی غلطی نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان عالمی سفارت کاری کا مرکز بن کر ابھرا ہے، مشاہد حسین سید
شعیب ملک نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ادھوری مہارت نہیں چلتی، اس وقت ایسے پُرعزم کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو ہر چیلنج کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔












پیر 25 مئی 2026 