اسلام آباد، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سینیئر آفیشل(senior official) کو ہراسانی کے الزام میں برطرف کر دیا گیا۔ خاتون ریفری کی شکایت کے بعد سینیئر آفیشل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف) کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، مزید انضابطی کارروائی ہوگی۔
دریں اثنا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی او او شاہد نیاز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ادارے میں کسی قسم کی ہراسانی برادشت نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں:ریڈ بال کرکٹ استحکام کیلئے ماہر کھلاڑیوں کو پرکشش کنٹریکٹس دینا ہونگے، شعیب ملک
شاہد کھوکھر نے مزید کہا کہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد مذکورہ سینئیر آفیشل کی برطرفی کا فیصلہ کیا۔












پیر 25 مئی 2026 