ترک صدر اردوان کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید، ’’ظالم‘‘ قرار دے دیا

Calender Icon بدھ 27 مئی 2026

رجب طیب اردوان (Recep Tayyip Erdogan) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’ظالم‘‘ قرار دیا ہے۔

استنبول کی معروف چاملیجا مسجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا:“مجھے یقین ہے کہ نیتن یاہو نامی ظالم کو دنیا بھر کے مسلمان مناسب سبق سکھائیں گے۔”

مزید پڑھیں؛افزودہ یورینیم پر امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ایران کا واضح مؤقف

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اردوان نے منگل کے روز مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا، جس میں ترکیہ اور ایران کے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے اور دنیا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر اردوان نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ جنگ بندی مذاکرات کے مثبت نتائج یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔