وسیم اکرم کی ’شیطان کو خطرناک اِن سوئنگ یارکر‘، ویڈیو وائرل

Calender Icon بدھ 27 مئی 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم  (Wasim Akram)ان دنوں حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں ان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں “سوئنگ کے سلطان” کہلائے جانے والے وسیم اکرم جمرات میں شیطان کو کنکریاں اپنے منفرد بولنگ ایکشن کے انداز میں مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کنکری پھینکنے کے بعد انہوں نے کرکٹ میدان کی طرح جشن منانے کا انداز بھی اپنایا، جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

مزید پڑھیں؛فرنچ اوپن: ناؤمی اوساکا اپنے منفرد فیشن سے توجہ کا مرکز بن گئیں

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم نے شیطان کو بھی اپنی مشہور اِن سوئنگ یارکر سے حیران کر دیا۔

واضح رہے کہ رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے کئی سابق کرکٹرز، شوبز شخصیات اور معروف سماجی شخصیات بھی سعودی عرب پہنچیں اور فریضۂ حج ادا کیا۔