جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، دبین اور شبعا ایک بار پھر نشانے پر

Calender Icon بدھ 27 مئی 2026

اسرائیل  (Israel)کی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے قصبوں دبین اور شبعا پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بھی اسرائیلی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئیں۔ یہ علاقے حزب اللہ کے مضبوط اثر و رسوخ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛افزودہ یورینیم پر امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ایران کا واضح مؤقف

رپورٹس کے مطابق 2 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد لبنان میں سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو چکی ہے، جبکہ لاکھوں شہری متاثر ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک تقریباً 16 لاکھ افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 3 ہزار 213 افراد جاں بحق جبکہ 9 ہزار 737 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مختلف علاقوں میں خوف، بے یقینی اور کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔