اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے لبنان کے اہم دریا Litani River کو عبور کرتے ہوئے اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد شمالی سرحدی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے، جس کے باعث متعدد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل اور ساحلی علاقوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ اقدامات سکیورٹی صورتحال کے جائزے کے بعد کیے گئے ہیں، اور سرحدی کمیونٹیز میں اسکولوں کو صرف محفوظ عمارتوں کے اندر سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے متصل علاقوں میں عوامی اجتماعات محدود کر دیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ہنگو میں افسوسناک واقعہ، 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج لبنان کے اندر زمینی کارروائیوں کو مزید وسعت دے رہی ہیں اور نقل و حرکت آسان بنانے کے لیے دریا پر عارضی پل بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اسرائیلی افواج جنوبی لبنان کے بعض علاقوں تک پیش قدمی کر چکی ہیں، جن میں نبتیہ کے نواحی دیہات بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے زہرانی دریا کے جنوب میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر اپنے علاقے خالی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔












اتوار 31 مئی 2026 