ایران امریکا مذاکرات معطل؟ عالمی منڈی میں کروڈ آئل قیمتوں میں بڑا اضافہ

Calender Icon پیر 1 جون 2026

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں (petrolum prices)اور ذخائر میں کمی سے امریکیوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ۔مشرقِ وسطیٰ میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال اور کشیدگی کے باعث تیل کی عالمی منڈیاں دباؤ کا شکار ہیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اپنی افواج کو لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے حکم پر ایران کے ممکنہ سخت ردعمل کا اثر تیل کی عالمی منڈیوں پر پڑا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کی جانب سے یہ اطلاع سامنے آنے کے بعد کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجاً ایرانی مذاکراتی ٹیم نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات معطل کر دیے ہیں جس سے عالمی توانائی منڈیوں میں بے چینی پھیل گئی۔

تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی دباؤ دیکھا گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور یہ 95 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا۔

اسی طرح امریکی خام تیل بھی 93 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا جب کہ بعض اوقات ٹریڈنگ کے دوران برینٹ 97 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی 94 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر گیا ہے جس سے عالمی منڈی بے یقینی کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے فوج کو لبنان کے دارالحکومت میں واقع حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا حکم دیا ہے جسے ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ کسی بھی ایک محاذ پر خلاف ورزی تمام محاذوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔ کسی بھی خلاف ورزی کے نتائج کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:اسپین کی ریگولرائزیشن اسکیم پاکستانیوں کیلئے اہم موقع ہے، حنا ربانی کھر

انھوں نے مزید کہا کہ سب توجہ فرمائیں کہ ایران کے ساتھ امریکا کے جنگ بندی معاہدے میں لبنان بھی شریک ہے اور بیروت پر حملے سیزفائر کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔