گومل یونیورسٹی ، جعلی ڈگریوں،مالی بے ضابطگیوں کا بڑا سکینڈل بے نقاب، تحقیقاتی کمیٹی قائم

Calender Icon بدھ 3 جون 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی (gomal university)میں جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا بڑا سکینڈل بے نقاب کردیا گیا، 514 مشکوک ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف ہواہے، جعلی ڈگری کیس میں اہم افسران کو معطل کردیا گیا۔

صوبائی حکومت کا سرکاری جامعات میں احتسابی ایکشن ، جعلی ڈگری نیٹ ورک پر ہاتھ ڈال دیا گیا۔ وائس چانسلرر گومل یونیورسٹی نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر514 مشکوک ڈگریاں جاری کرنے کے برسوں پرانے مبینہ بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا ۔

ایڈیشنل کنٹرولر محمد وسیم اور ڈائریکٹر آئی ٹی ریاض احمد کو معطل کردیا۔ جبکہ مزید کارروائی بھی متوقع ہے ۔ سال دو ہزار انیس سے سال دو ہزار تئیس تک گومل یونیورسٹی میں مالی خرد برد کی بے ضابطگیوں کے الزامات کی بھی اعلیٰ سطحی پر تحقیقات جاری ہیں ۔

سرکاری ریکارڈ میں سینکڑوں مشکوک قراردی گئیں ۔ ڈگریوں کی منسوخی کی سفارش کی گئی جبکہ انکوائری کے لئے نئی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کی ہدایت پر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نگرانی سخت کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، لیگ اسپنر ابرار احمد کی شاندار ترقی

مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ گومل یونیورسٹی سکینڈل میں ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔اعلیٰ تعلیم کے نظام کو کرپشن اور جعلی ڈگری مافیا سے پاک کریں گے۔