اڈیالہ جیل (Adiala Jail)میں ڈیوٹی کے دوران سنگین غفلت اور لاپرواہی کے واقعے پر چیف وارڈر اور ایک وارڈر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں مئی 2026 کے دوران لاک اپ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی سامنے آئی، جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی عمل میں لائی۔ بتایا گیا ہے کہ بیرک نمبر 6، 7 اور 8 کے چیف انچارج چیف وارڈر حفیظ اللّٰہ اور بیرک نمبر 7 کے انچارج وارڈر لیاقت علی نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول نمبر 704 کے تحت طے شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کی۔
مزیدپڑھیں:ملک میں شدید گرمی اور کم بارشوں کی پیش گوئی
تفصیلات کے مطابق وارڈر لیاقت علی نے لاک اپ کے وقت کے بعد بیرک نمبر 7 کھول کر دو حوالاتیوں کو باہر نکالا، تاہم بیرک کو مناسب طور پر بند نہیں کیا گیا، جسے انتظامیہ نے سنگین غفلت قرار دیا۔
واقعے کے بعد دونوں اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔












جمعرات 4 جون 2026 