ملک میں شدید گرمی اور کم بارشوں کی پیش گوئی

Calender Icon جمعرات 4 جون 2026

پاکستان (pakistan)میں شدید گرمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ آئندہ تین ماہ کے دوران معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس صورتحال کے باعث ہیٹ ویوز اور پانی کی قلت کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید خشک سالی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جون سمیت آئندہ تین ماہ کے موسمی رجحانات میں ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال زرعی شعبے اور پانی کے ذخائر پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

مزیدپڑھیں:یو اے ای میں نئے اسلامی سال پر 15 جون کو عام تعطیل کا اعلان

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ طویل خشک اور گرم موسم کے باعث شہری علاقوں میں ہیٹ ویوز کی شدت بڑھ سکتی ہے، جس سے انسانی صحت کو بھی خطرات لاحق ہوں گے۔