پی ایچ ایف کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگیاں

Calender Icon جمعرات 4 جون 2026

پی ایچ ایف نے پرو لیگ کے لئے قومی ٹیم (national team)کی روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی ایڈوانس میں کر دی ہے۔

اس رقم میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ انعامی رقم اور ایڈوانس ڈیلی الاؤنس کی رقم شامل ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ کسی ایونٹ میں روانگی سے پہلے ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایونٹ میں جانے سے قبل تمام واجبات کی رقوم مکمل طور پر ادا کر دی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کے لیے تقریباً 7 لاکھ روپے پرو لیگ اور 15 لاکھ کی رقم ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی مد میں شامل ہے۔

طاہر زمان پرو لیگ ہاکی کیلئے آبزرور مقرر، سینئر پلیئرز ناراض۔پی ایچ ایف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈیلی الاؤنس کی مد میں کھلاڑیوں کو 110 ڈالرز کی ادائیگی کی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبان ٹیم اور اسپین سے پرو لیگ کے 4 میچز کھیل کر بھارت اور انگلینڈ کے ساتھ 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں پرو لیگ کے 4 میچ کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:افغانستان سے حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا، اپنے شہریوں اور اداروں پر حملے برداشت نہیں: پاکستان

قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ میں شرکت کے بعد نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں 14 سے 30 اگست تک ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں ایکشن میں ہوگی۔