جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، محکمہ داخلہ نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon جمعہ 5 جون 2026

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے کام کرنے والی تنظیم کو فرسٹ شیڈول (first schedule movement) میں شامل کردیا گیا، تنظیم کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے تنظیم کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی، تنظیم کے خلاف امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے معقول شواہد ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تنظیم ریاست میں انتشار پیدا کرنے، عوام کو خوفزدہ، معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے میں ملوث ہے۔ تنظیم پر نفرت کو فروغ دینے اور امن کو متاثر کرنے کے الزامات ہیں۔

مزید پڑھیں:پاک، سعودیہ بھاری سرمایہ کاری و متعدد ترقیاتی منصوبوں کے معاہدے طے

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے ایکشن کمیٹی کے تمام متبادل نام بھی نوٹیفکیشن میں شامل کردیے، کالعدم قرار دی گئی تنظیم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔