وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی (Mohsin Naqvi) آج ایران کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا (IRNA) کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران محسن نقوی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے تہران روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے اہم مشاورت کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران و امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں؛وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال اور دورۂ تہران پر مشاورت
مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ کو ایران کے دورے کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دی ہیں، جنہیں وہ ایرانی قیادت تک پہنچائیں گے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیوں اور مذاکراتی عمل میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔












ہفتہ 6 جون 2026 