ساہیوال: گھریلو جھگڑا، دیور نےبھابھی و بھتیجی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Calender Icon اتوار 7 جون 2026

ساہیوال میں دیور نے گھریلو جھگڑے(family dispute) پر بھابھی اور بھتیجی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ملزم بھی زخمی ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے خاتون اور ان کی بیٹی جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

پولیس نے کہا کہ آگ لگنے سے گھر کا سامان بھی جل گیا اور ملزم بھی آگ کی زد میں آکر زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں:استور:دوران الیکشن ڈیوٹی دل کا دورہ، پریزائیڈنگ آفیسر انتقال کرگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔