ہماری کوشش ہے کوئی بھی دھاندلی کی شکایت نہ کرے، نگراں وزیراعلیٰ جی بی

Calender Icon اتوار 7 جون 2026

نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان (جی بی) جسٹس (ر) یار محمد رند نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کوئی بھی دھاندلی (Riging)کی شکایت نہ کرے۔

گلگت میں میڈیا سے گفتگو میں یار محمد رند نے کہا کہ نگراں حکومت کا مقصد صاف اور شفاف انتخابات کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ایسے لوگ آئیں، جن کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو، ہماری پوری کوشش ہے کہ کوئی بھی دھاندلی کی شکایت نہ کرے۔

مزید پڑھیں:پی پی پی آزاد کشمیر کا 48 گھنٹوں میں تیسرا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

نگراں وزیراعلیٰ جی بی نے مزید کہا کہ الیکشن میں برداشت کرنا ہوتا ہے کوئی ہارتا ہے تو کوئی جیتتا ہے۔