استور 2 میں پولنگ اسٹیشنز کو پہاڑ پر لے جایا گیا، لوگوں کو دشواری ہوئی: شازیہ مری

Calender Icon اتوار 7 جون 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری(shazi murree) کا کہنا ہے کہ استور 2 میں پولنگ اسٹیشنز کو پہاڑ پر لے جایا گیا، لوگوں کو دشواری ہوئی، ہم شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہم نے مضبوط الیکشن مہم چلائی، فارم 45 ہی فارم 47 کی ضمانت ہے، ہم نے کہا تو پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا، کئی مقامات پر فہرستوں کا مسئلہ تھا۔

شازیہ مری نے کہا کہ فری فیئر الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے دیکھا ہے جی بی میں بلاول بھٹو کتنے مقبول ہیں، ن لیگ والے الیکشن مہم میں اپنے وزراء بھیج رہے تھے۔

مزید پڑھیں:پی پی کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، صدر مملکت ، وزیراعظم ملاقات کا امکان

پی پی پی رہنما نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں، وفاقی حکومت کو سوچنا ہوگا اپنی کمی کوتاہی کو صوبوں کی طرف لے گئے، جب آپ نے بہتری نہیں لائی تو صوبوں سے ڈیمانڈ کر رہے ہیں، وفاق کو اپنی ذمہ داریوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔