پرویز رشید کی ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں سے سیاسی جدوجہد اپنانے کی اپیل

Calender Icon پیر 8 جون 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید (Pervez Rashid) نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں کو گمراہ نہیں ہونا چاہیے اور اگر ان کے مطالبات سیاسی نوعیت کے ہیں تو ان کا حل بھی صرف سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے اراکین کے لیے آئین، قانون اور جمہوریت کے اندر رہتے ہوئے اپنی بات منوانے کا پورا راستہ موجود ہے۔ ان کے مطابق اگر وہ چاہتے ہیں تو اپنی سیاسی جماعت بنا کر انتخابات میں حصہ لیں اور اپنے مطالبات کو باقاعدہ منشور کا حصہ بنائیں۔

مزید پڑھیں؛پی ٹی آئی کے کسی رکن نے آئینی ترمیم کیخلاف ووٹ نہیں کیا: سینیٹر پرویز رشید

پرویز رشید نے کہا کہ اگر عوام ان کے مؤقف سے اتفاق کریں تو وہ اسمبلیوں میں پہنچ کر آئینی و قانونی طریقے سے تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں اور جذباتی راستے کے بجائے جمہوری اور سیاسی طریقہ اختیار کریں، کیونکہ ہر مسئلے کا حل صرف آئینی جدوجہد میں ہی موجود ہے۔