محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق مطلوب رہنمائوں(wanted leadership) کی گرفتاری کے لیے معلومات دینے والے کو 1 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔
فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں۔محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
محکمہ داخلہ نے انعامی اسکیم پر فوری عمل درآمد کےلیے آئی جی آزاد کشمیر کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
اس کے ساتھ ہی محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے شوکت نواز میر اور خواجہ مہران ارشد کے خلاف بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات کے تحت باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
حکومت آزاد کشمیر نے تقاریر، تحریروں، اشاعتوں اور الیکٹرانک مواصلات سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ دستیاب مواد کے جائزہ کے بعد قرار دیا گیا کہ الزامات قانون کے مطابق مزید تحقیقات کے متقاضی ہیں۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان، 5 حلقوں کے نتائج روک کردوبارہ پولنگ کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
متعلقہ ضلعی پولیس سربراہان کو تحقیقات مکمل کر کے متعلقہ عدالت میں چالان پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔












منگل 9 جون 2026 