قومی بچت اسکیمز کی شرح منافع 12.4 فیصد سے بڑھا کر 13.6 فیصد مقرر

Calender Icon منگل 9 جون 2026

حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع (profit margins)میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق 10 جون 2026 سے ہوگا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹ کی شرح منافع بڑھا دی گئی ہے۔ فی ایک لاکھ روپے سرٹیفکیٹ پر پہلی ششماہی میں منافع 6,200 روپے جبکہ دوسری ششماہی میں یہ بڑھ کر 6,800 روپے ہو جائے گا۔ سالانہ شرح منافع 12.4 فیصد سے بڑھا کر 13.6 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق فائلرز سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر پہلے سال سے منافع کی شرح 10 فیصد مقرر کی گئی ہے جو پانچویں سال تک بڑھ کر 67 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 12.24 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بہبود سیونگ، پنشنرز اور شہدا فیملی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 13.20 فیصد رکھی گئی ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر تین ماہ کے لیے منافع 11.4 فیصد، چھ ماہ کے لیے 11.66 فیصد اور ایک سال کے لیے 11.77 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل دن ساڑھے 11 بجے طلب کر لیا

مزید یہ کہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 10 فیصد پر برقرار رہے گی، جبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس کے منافع میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔