منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی(Pinky) کے خواتین سمیت مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آ گئے۔
سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے نئی رپورٹ جمع کرا دی، جس میں ملزمہ کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی کو 12 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اس کے 3 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا، جن میں ذیشان، سہیل اور سمیر شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انمول عرف پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھی تاحال مفرور ہیں اور پولیس نے انہیں سہولت کار قرار دیتے ہوئے مفروروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سرِعام ڈانس مہنگا، شادی میں دلہن کے رقص کرنے پر بارات واپس
پولیس کے مطابق مفرور ملزمان میں فیاض، عاقب، حمزہ، اعزاز، زید اور 2 خواتین صابرہ اور اینا شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں۔












بدھ 10 جون 2026 