سرِعام ڈانس مہنگا، شادی میں دلہن کے رقص کرنے پر بارات واپس

Calender Icon بدھ 10 جون 2026

بھارتی ریاست ہریانہ میں شادی کی ایک تقریب اس وقت اچانک ختم ہوگئی جب دلہن(Bride) کی ڈانس کے ساتھ انٹری پر دلہا کے والد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شادی ہی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازع اس وقت شروع ہوا جب دلہن شادی ہال میں پُرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے داخل ہوئی، سسرالیوں کو دلہن کا یہ انداز پسند نہ آیا جس پر دلہا کے والد اور اس کے بڑے بھائی نے ناراضی کا اظہار کیا، معاملہ بڑھتے بڑھتے دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی میں تبدیل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بحث شدت اختیار کرگئی جس کے بعد دلہا کے والد نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ سنادیا، اعلان کے فوراً بعد باراتی تقریب چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے، جس سے شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم آج 47 کھرب کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دینگے، مہنگائی کا سالانہ ہدف 8.2 فیصد

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کررہے ہیں، کچھ افراد کا کہنا ہے کہ شادی جیسے خوشی کے موقع پر دلہن کا ڈانس کرنا معمول کی بات ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں، جبکہ دیگر صارفین نے دلہن کے ڈانس سٹیپس کو نامناسب قرار دیا، بعض لوگوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ اگر اس حوالے سے اعتراضات تھے تو دونوں خاندانوں کو شادی سے قبل ہی معاملات واضح کرلینے چاہیے تھے۔