اداکارہ کرن تعبیر اسپتال میں داخل، اب حالت کیسی ہے؟

Calender Icon بدھ 10 جون 2026

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر(kirantabeir) ہاتھ میں فریکچر کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئیں۔

کرن تعبیر نے چند روز قبل اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ میرے ہاتھ کی ہڈی بری طرح ٹوٹ گئی ہے جس کے باعث مجھے سرجری کروانا پڑے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeirofficial)


اداکارہ نے اب سرجری کے بعد اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ بھی شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور میں صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeirofficial)


سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں کرن تعبیر کافی اداس دکھائی دیں، ان کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

مزیدپڑھیں:مالی مشکلات یا سوشل میڈیا کا فریب، نوجوان خطرناک جنسی کاروبار کی راہ پر

اداکارہ کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں صارفین نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ان کے لیے مکمل شفایابی کی دعا کی ہے، بعض سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی رائے دی ہے کہ اداکارہ نظرِ بد کا شکار ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کرن تعبیر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں اور میں برائے فروخت، دل کا دروازہ، شکرانہ، سایہ، پری زاد، حقیقت، اڑان اور چاہت ہوئی تیرے نام سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔