ملکی قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایک سال میں 7 ہزار ارب کا اضافہ

Calender Icon بدھ 10 جون 2026

ملک پر قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے اور ایک سال میں قومی خزانے پر 7 ہزار ارب روپے قرض(Loan) کا اضافہ ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح 81 ہزار 930 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

ملکی معاشی اعداد و شمار کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 994 ارب روپے کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالیاتی ماہرین اس صورتحال کو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دے رہے ہیں کیونکہ قرضوں کا حجم مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارتی یوٹیوبر ارمان ملک کا بیوی کے لباس پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

علاوہ ازیں صرف اپریل 2026 کے ایک ماہ کے دوران ہی مرکزی حکومت کے قرضوں میں 1406 ارب روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیرونی اور ملکی قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے لیا جانے والا یہ بھاری قرض ملکی معیشت پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے۔