جوڑ میلہ تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

Calender Icon بدھ 10 جون 2026

سکھ مذہب کے پانچویں گورو ارجن دیو جی شہیدی دن (جوڑ میلہ) کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

واہگہ بارڈر پر صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ(Ramesh Singh Arora) نے یاتریوں کا استقبال کیا، 600 سے زائد بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں۔

دہلی گورو دوارہ مینیجمینٹ کمیٹی کے جتھ لیڈر سردار پرمجیت سنگھ چنڈوک جتھ کے ہمراہ پاکستان پہنچے، شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار پرمجیت سنگھ جتھ کے ہمراہ پہنچے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کیلئے لنگر، طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، بھارتی سکھ یاتری پاکستان میں 10 روز قیام کریں گے۔

مزیدپڑھیں:ماہرہ خان کی برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

واہگہ بارڈر آمد کے بعد یاتریوں کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

شہیدی دن گورو ارجن دیو جی کی مرکزی تقریب 16 جون کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہوگی، جس میں بڑی تعداد میں سکھ یاتری شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور سمیت دیگر مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔