مظفرآباد،فنی خرابی، پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آئی ایس پی آر

Calender Icon بدھ 10 جون 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی(pak army hellicopter) ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب پرواز بھرنے کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے، جبکہ حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی و بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات اور فنی خرابی کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سمیت پاک فوج کے تمام افسران اور جوانوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف پر غور

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری قوم اس غم کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔