وزیراعظم شہباز شریف کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس

Calender Icon بدھ 10 جون 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے(helicopter crashed) پر اظہارِ افسوس کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

 

مزید پڑھیں:صدر آصف علی زرداری کا ایم آئی-17 کو حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وزیر اعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔