چترال:سہہ روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آغاز، دنیا بھر سے سیاحوں کی شرکت

Calender Icon جمعرات 11 جون 2026

چترال میں دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر تین روزہ شندور پولو فیسٹیول(polo festival) کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ معاون خصوصی برائے سیاحت ملک عادل اقبال اور وزیر اطلاعات شفیع جان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔

فیسٹیول کے دوران روایتی پولو مقابلوں میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جبکہ شائقین نے دلچسپ مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شندور سمیت سیاحتی مقامات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی حکومت اور این ایچ اے کے ساتھ اجلاس کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہو گی: وفاقی وزیر خزانہ

معاون خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کی صنعت کو بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق مزید فروغ دیا جائے گا۔