ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط آئندہ چند دنوں میں، ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے اختتام پر یورپ میں کسی مقام پر کیے جا سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے سے متعلق دستاویزات کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، معاہدہ بہت جلد مکمل ہو جانا چاہیے، ایران بھی اس معاہدے کا اتنا ہی خواہاں ہے جتنا دیگر فریق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے، تمام متعلقہ فریق اس پیشرفت کو کامیاب بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:تہران نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوؤں کو مسترد کر دیا

امریکی صدر نے بتایا کہ میں خود اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکوں گا تاہم نائب صدر جے ڈی وینس امریکہ کی نمائندگی کیلئے موجود ہوں گے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لے گا، امریکہ فوری طور پر ایرانی بندرگاہوں پر عائد اپنی پابندیاں ختم کر دے گا، اس اقدام کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔