حکومت کا 15 کروڑ تا 50 کروڑ آمدن پر سپر ٹیکس مکمل ختم کرنے کا اعلان

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کاروباری برادری کے لیے اہم ٹیکس ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ(super Tax wave off) حکومت نے 15 کروڑ سے 50 کروڑ روپے تک آمدنی رکھنے والے کاروباروں پر عائد سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجٹ تقریر کے دوران محمد اورنگزیب نے بتایا کہ مذکورہ آمدنی کی چھ سلیبز پر ایک فیصد سے ساڑھے سات فیصد تک سپر ٹیکس عائد تھا، جسے اب ختم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح بھی 10 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور صنعتوں کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے فائلرز کیلئے جائیداد کی خریدو فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کردی

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور کھاد ساز کمپنیوں پر عائد موجودہ سرچارج بدستور برقرار رہے گا۔