چائلڈ لیبربچوں کے بنیادی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے، زمرد خان

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

‎سرپرست اعلی پاکستان سویٹ ہوم و سابق ایم این اے زمرد خان(Zumurd Khan) ہلال امتیاز نے چائلڈ لیبر ڈے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کم عمر بچوں سے مشقت کروانا بچوں کے بنیادی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔

تعلیم اور تفریح کی عمر میں محنت اور مشقت نہ صرف بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو متاثر کرتی ہے بلکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم اورصحت کی سہولتوں سے دور رکھ کر ہم صحت مند معاشرہ تشکیل نہیں دے سکتے اس لئے ضروری ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے اجتماعی اور انفرادی سطح پر موثر اقدامات کئے جائیں۔

زمرد خان نے کہا کہ عوام میں تعلیم کی اہمیت اور بچوں کے حقوق سے متعلق شعور پیدا کرنے میں ہمارے میڈیا نے ہمیشہ اہم رول ادا کیا ہے اور مجھے اُمید ہے کہ حکومت، میڈیا اور سول سوسائٹی ایک بار پھر چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردا ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:غیر رجسٹرڈ افراد سے ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کا دائرہ بڑھانے کی تجویز

انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل کی تعمیر ہم سب کا مشترکہ خواب ہے اور اس خواب کی تعبیر بچوں کیلئے تعلیم و صحت کے یکساں مواقعوں کی فراہمی میں مضمر ہے۔