آزادجموں و کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال ایکشن کمیٹی (Action committe)کی پیدا کردہ ہے۔
ایک بیان میں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور حکومت کی کوشش ہےکہ معاملے کو ڈائیلاگ سے حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایکشن کمیٹی کے شوکت نواز کے گھر جاکر ان سے بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی بات کی لیکن وہ نہیں مانے۔
صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال ایکشن کمیٹی کی پیدا کردہ ہے، حکومت بات کرنے کےلیے تیار ہے، تمام اسٹیک ہولڈر مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
مزید پڑھیں:ہزارہ ایکسپریس میں آتشزدگی، مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں
اُن کا کہنا تھا کہ منگل کو اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم اور دیگر ارکان پالیسی بیان دیں گے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال تکلیف دہ اور تشویش کا باعث ہے، اسے سنجیدگی سے سلجھانے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر میں انتخابی عمل رکنا نہیں چاہیے، بروقت انعقاد ہونا چاہیے۔












اتوار 14 جون 2026 