پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ(Hina Pervez Butt) نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے تیزاب گردی سے متعلق بیان پر شدید تنقید کی ہے۔
حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ڈاکٹر ماہ نور کے حالیہ کیس سمیت تیزاب گردی کے 2 واقعات کا حوالہ دیا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک تھی اور وہاں میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کر رہی تھی، جب تیزاب گردی پر بات ہوئی تو خلیل الرحمٰن قمر نے جو بولا اس پر میں حیران اور پریشان ہو گئی۔
لیگی رہنما نے لکھا کہ خلیل الرحمٰن قمر کہنے لگے کہ آپ تو ایسے بات کر رہی ہیں جیسے ہم مرد حضرات جیب میں تیزاب کی بوتلیں لے کر باہر نکلتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان بھارت سے زیادہ ترقی یافتہ ہے: ہارون شاہد
حنا پرویز بٹ نے خلیل الرحمٰن قمر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو معاملے کی حساسیت کا اگر نہیں پتہ تو کم از کم اپنا منہ تو بند رکھ سکتے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ تیزاب گردی کی شکار خاتون زندہ لاش بن جاتی ہے مگر ایسے مردوں کو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا، بدقسمتی سے ان کی نظر میں قصور وار پھر بھی عورت ہے۔












منگل 16 جون 2026 