امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد ایرانی ریال (Irani Rial)کی قدر میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہی روز میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی مالیت میں تقریباً 1500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت 4000 روپے تک پہنچ گئی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق معاہدے کے پہلے روز 25 ارب روپے مالیت کے ایرانی ریال کی خرید و فروخت ہوئی، جبکہ آج بھی ایرانی کرنسی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باعث ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:چھانگا مانگا: جنگل میں بنے تالاب میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر پیش رفت برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں ایرانی ریال مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔
واضح رہے بڑے ٹریڈرز اور انفرادی سرمایہ کار بڑا منافع حاصل ہونے کی امید پر ایرانی ریال خرید رہے ہیں۔












منگل 16 جون 2026 