پاکستانی تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری، تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا بحال

Calender Icon جمعرات 18 جون 2026

پاکستانی تاجروں کے لیے تقریباً ایک سال بعد تفتان بارڈر(Taftan Border) پر تجارتی ویزا سہولت دوبارہ فعال کر دی گئی ہے۔

بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد پاک ایران سرحدی تجارت کا نیا سفر شروع ہوگیا۔

ویزا بحالی سے پاک ایران تجارتی روابط مزید مضبوط اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، طویل انتظار ختم ہونے پر تاجروں نے تجارتی ویزا بحالی کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ

مقامی تاجروں نے ویزا بحالی کو معیشت اور روزگار کے لیے بڑا مثبت قدم قرار دے دیا۔