پاکستانی اداکارہ زویا ناصر(Zoya Nasir) نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے نشے میں سیٹ پر آنے والے فنکاروں کے دعوؤں پر ردِعمل دے دیا۔
زویا ناصر معروف مصنف ناصر ادیب کی بیٹی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر، فٹنس اور شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی ہے۔
دوسری جانب محسن عباس حیدر نے حال ہی میں شو میں انکشاف کیا تھا کہ متعدد بار ایسے اداکاروں اور اداکاراؤں کو دیکھا ہے جو منشیات یا الکوحل کے زیرِ اثر شوٹنگ کے لیے آئے، ایک فنکار تو اس قدر نشے میں تھا کہ آنکھوں کے تاثرات تک برقرار نہیں رکھ پا رہا تھا، میں نے اس معاملے پر پروڈیوسرز کو بھی آگاہ کیا تھا، جس کے بعد اس کی تحقیقات کی گئیں۔
View this post on Instagram
تاہم زویا ناصر نے محسن عباس حیدر کے دعووں سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی تجربہ ہو سکتا ہے، لیکن مجھے اپنے کیریئر میں ایسا کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔
مزیدپڑھیں:زکوٰۃ نے میری شوبز کی کمائی کو پاک کر دیا: نرگس
زویا کے مطابق میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی کو نشے کی حالت میں سیٹ پر آتے دیکھا ہو، اس کے بر عکس میں نے اکثر لوگوں کو شوٹنگ سیٹ پر نماز پڑھتے دیکھا ہے، اگر کوئی فنکار دیر سے آتا بھی ہے تو عموماً اس کی وجہ گزشتہ روز کی طویل شوٹنگ ہوتی ہے، نہ کہ کوئی اور مسئلہ۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنے تمام پراجیکٹس کے دوران کام کا ماحول خوش گوار ملا اور میں نے کبھی کسی ساتھی فنکار کو نشے کی حالت میں کام کرتے نہیں دیکھا۔












ہفتہ 20 جون 2026 